ترک صدر نوازشریف کو اپنے ساتھ لے جائیں،اسدعمر

پاکستان کے جتنے بڑے مگرمچھ سامنے ہوں آپ نے سچ کا ساتھ دینا ہے،چار چیزیں چھوٹے انسان کو بڑا انسان بنا دیتی ہیں، جب ملک کے ادرے مضبوط ہوں گے تب ملک ترقی کرے گا،انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کے یوم تاسیس سے خطاب

بدھ 16 نومبر 2016 21:54

ترک صدر نوازشریف کو اپنے ساتھ لے جائیں،اسدعمر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) ترک صدر آرہے ہیں، ان سے گزارش ہے نوازشریف کو اپنے ساتھ لے جائیں۔ ایوان میں وزیر داخلہ سینیٹ کے اپوزیشن لیڈر کو چور کہتا ہے۔اگلے دن اپوزیشن لیڈر کہتا ہے وزیر داخلہ میرا منہ نہ کھلواؤ۔یہ بات کنونشن سنٹر میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کے یوم تاسیس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

یوم تاسیس میں ملک بھر سے طلبہ قائدین اور کارکنان کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یوم تاسیس کنونشن کی صدارت چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کی۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ کے پی پرویز خٹک ، جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین ، مرکزی سیکریٹری اطلاعات نعیم الحق اور رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اسد عمر نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں وزیر داخلہ سینیٹ کے اپوزیشن لیڈر کو چور کہتا ہے۔

اگلے دن اپوزیشن لیڈر کہتا ہے وزیر داخلہ میرا منہ نہ کھلواؤ۔پھر جمہوریت کے لیے یہ سب اکٹھے ہوجاتے ہیں۔ جہانگیر ترین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایس ایف کی طاقت کو منظم کیا جائیگا۔خان ایک نظریے پر بیس سال سے کھڑے ہیں اور اب آپ بھی انکے ساتھ ہیں۔عمران خان کی کال پر پورا ملک کھڑا ہے۔نجیسے چنگیز خان نے اپنی قوم کو منظم کیا تھا ہم ائی ایس ایف کو منظم کرینگے اور نیا پاکستان بنائینگے۔

عمران خان کا ایک نظریہ ہے ہم سب اسکے ساتھ ہیں۔وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے بھی خطاب کیا اور کہا۔ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، انکو سہولیات دینا ہوں گی۔دنیا میں امیر اور غریب کا فرق اسلئے مٹا ہے کیونکہ انہوں نے بہترین تعلیم دی۔پاکستان میں کمزور لوگ بہترین تعلیم حاصل نہیں کرسکے۔ہمارے ملک میں امیر اور غریب کا فرق ختم نہیں ہوسکا۔آخر میں چیئرمین عمران خان نے انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہم نے اپنے آپ کو بدلنا ہے۔

چار چیزیں چھوٹے انسان کو بڑا انسان بنا دیتی ہیں۔ایک انسان کو سچ بولنا چاہیئے۔ایسا سچ نہیں جو آج کل سپریم کورٹ میں نواز شریف بول رہے ہیں۔ سچ آپ کی دنیا میں عزت کرواتا ہے۔لیڈر بنتا ہی وہ ہے جو سچ بولتا ہے۔پاکستان کے جتنے بڑے مگرمچھ سامنے ہوں آپ نے سچ کا ساتھ دینا ہے۔دوسرا یہ کہ بزدلی نہیں دکھانی بہادر بنیں۔ایک بڑاانسان وہی ہوتا ہے جو خوف پر قابو پا جاتا ہے۔

تیسری چیز اپنے اندر سے میں کو نکالنا ہے۔میں پر قابو پاؤ گے تو بڑے انسان بنو گے۔صرف اپنی ذات اور مفادات کی سوچ سے باہر نکلو۔چوتھی چیز جو آپ کو بڑا انسان بنا سکتی ہے وہ ہے آپ کا کردار۔انسانوں میں انصاف کرنے کی عادت ڈالو۔معاشرہ تب تک عظیم نہیں بنتا جب تک تعلیم مضبوط نہ ہو۔مضبوط ادارے معاشرے اور ملک کو مضبوط بناتے ہیں۔تا ہے۔ایک رپورٹ آئی ہے کہ سب سے زیادہ ترقی خیبر پختونخواہ میں ہو رہی ہے۔ہم کرپشن کے کینسر کو ختم کریں گے۔نجب ملک کے ادرے مضبوط ہوں گے تب ملک ترقی کرے گا۔

متعلقہ عنوان :