کمبوڈین وفد کی اسلام آباد آمد
پا ک کمبوڈین سینیٹ کا دونوں ملکوں کے ایوانوں کے مابین تعلقات اور باہمی تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
بدھ 16 نومبر 2016 22:00
(جاری ہے)
یہ امر قابل ذکر ہے کہ سینیٹ آف پاکستان اور کمبوڈین سینیٹ کے مابین ایک اہم مفاہمت کی یاداشت پر بھی دستخط ہوئے ہیں جس کے تحت پارلیمانی سطح پر انتظامی شعبوں کے مابین وفود کے تبادلوں میں تیزی لانے کے علاوہ افراد ی قوت کے استعداد کار میں اضافے کیلئے ایک دوسرے کے تجربات اور مہارت سے مستفید ہونے کیلئے راہیں ہموار ہونگی ۔
اس سمجھوتے پر گزشتہ روز پارلیمنٹ ہائو س میں دستخط کئے گئے ۔سیکرٹری سینیٹ امجد پرویز ملک اور کمبوڈیا کی سینیٹ کے سیکرٹری جنرل اوم سارتھ نے معاہدے پر دستخط کئے ۔دونوں جانب سے اس بات پر زور دیا گیا کہ پارلیمانی امور میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی اشد ضرورت ہے اور پارلیمانی ،حکومتی اور عوامی سطح پر دو طرفہ روابط اور دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری سینیٹ نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس دو طرفہ سمجھوتے کی بدولت دونوں ممالک ایک دوسرے سے پارلیمانی روایات اور تجربات سے فائدہ اٹھا سکیں گے ۔سیکرٹری سینیٹ نے وفد کو پاکستان کی آئینی تاریخ ،وفاق کے خدو خال اور دو ایوانی مقننہ کے بارے میں تفصیلاً آگاہ کیا اور چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی سربراہی میں اٹھائے گئے حالیہ اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ کمیٹیوں کے نظام کو قواعد و ضوابط و ترامیم کے ذریعے ذیادہ موثر بنایا گیا ہے جبکہ پارلیمان کے وقار کو بحال کرنے کیلئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں ۔ عوام کے ساتھ بہتر رابطہ کاری کے لئے عوامی عرضداشتوں کے علاوہ ادارہ جاتی روابط اور کلرکس پارلیمنٹ کے تحت نوجوان نسل کو پارلیمان کے کام کے طریقہ کار اور پارلیمانی نظام سے آگاہی دلانے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایشیائی پارلیمانی اسمبلی ایشیا کی عوام کی آواز کے طور پر سامنے آئیگی کیونکہ ایشیائی خطہ نہ صرف سیکورٹی کے مسائل سے دوچار ہے بلکہ غربت ،بے روزگاری اور دیگر سماجی مسائل بھی درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف کامیاب ملٹری آپریشن شروع کیا جبکہ لائن آف کنٹرول کے ساتھ بھی صورتحال کافی پریشان کن ہے اور اہم موقع ہے کہ تمام مسائل کو پر امن طریقے سے حل کر کے امن کو پھلنے پھولنے کا موقع دیا جائے اورایشیائی خطے کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے ملک جل کر کوششیں کی جائیں۔کمبوڈیا کے سینیٹ کے سیکرٹری جنرل نے باہمی مفاہمت کی یادداشت کو انتہائی اہم قرار دیا ور کہا کہ اس سے دو طرفہ پارلیمانی روابط کو مزید فروغ میں مدد ملے گی اور یہ ایک بہت بڑا موقع ہو گا کہ ایک ودسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جا سکے گا۔انہوںنے سیکرٹری سینیٹ کو کمبوڈیا کی سینیٹ کو دورہ کرنے کی دعوت بھی دیمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.