ٹی ایم اے ساہیوال کا تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع

بدھ 16 نومبر 2016 22:01

ساہیوال۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) ٹی ایم اے ساہیوال کی طرف سے تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع‘ مختلف بازاروں میں روڈز پر پڑا سامان اٹھالیاگیا ، تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے کی طرف سے ساہیوال کے مختلف بازاروں ‘ہائی سٹریٹ ‘چرچ روڈ‘ صدر بازار ‘پاکپتن بازار‘ گھاس منڈی‘ سوڑی گلی‘ مشن چوک اور دیگر بازاروں میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کیاگیا اور مختلف بازاروںسے دکانوںکے باہر اور روڈز پر رکھا ہوا سامان ٹی ایم اے عملہ نے اٹھا لیا،شہریوںنے گرینڈ آپریشن شروع کرنے پر کمشنر ‘ ڈی سی او اور ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے ساہیوال کو خراج تحسین پیش کیاہے ، شہریوںکا کہناہے کہ آپریشن کے نتیجہ میں بازار کھلے ہونے سے ٹریفک کا کسی قسم کا کوئی مسئلہ پیش نہیںآرہا اور آمدورفت میں انہیں آسانی ہوئی ہے، شہریوںنے مطالبہ کیاہے کہ تمام بازاروں میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے آپریشن کو مستقل بنیادوںپر جاری رکھاجائے اور رکاوٹ بننے والے عناصر کیخلاف کارروائی عمل میںلائی جائے اور بلا وجہ شہریوں کو تنگ نہ کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :