نوجوانوںکو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کئے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں ، ندیم کامران

بدھ 16 نومبر 2016 22:01

ساہیوال۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) صوبائی وزیر زکوٰة و عشر ملک ندیم کامران نے کہا ہے کہ نوجواں نسل کو اعلیٰ تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کئے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں ،پنجاب حکومت دور دراز علاقوں میں نئے کالجز کے قیام کو خصوصی اہمیت دے رہی ہے تا کہ نوجوان طلباء و طالبات اپنے گھروں کے قریب تعلیم مکمل کر سکیں، انہوں نے یہ بات گورنمنٹ گرلز کالج فرید ٹائون میں کلاسز کے اجراء کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،تقریب میں ڈائریکٹر کالجز قاضی عبدالناصر ،چیئر مین تعلیمی بورڈ ڈاکٹر انوار احمد ، کنٹرولر تعلیمی بورڈ طاہر حسین جعفری ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز بلال اشرف ،پرنسپل مسز صلوت مقبول اور طالبا ت کی کثیر تعداد موجود تھی ،گرلز کالج 9 کروڑ روپے سے زائد کی خطیر رقم سے تعمیر کیا گیا ہے جس میں کلاسز کے اجراء سے شہر کے واحد کالج پر طالبات کا بوجھ کم کرنے میں بڑی مدد ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :