نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے موٹرسائیکل سوار نوجوان کو قتل کردیا

بدھ 16 نومبر 2016 22:03

ساہیوال۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) نامعلوم تین افرادنے موٹرسائیکل سوار باپ بیٹے کو روک کر بیٹے کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے ، بتایا گیا ہے کہ ذوالفقار علی اپنے بیٹے وقاص علی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر گھر سے 74/4-Rجارہاتھا کہ راستے میں تین نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پرانہیں روک لیا اور وقاص علی کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا جوبعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا ، پولیس مصروف تفتیش ہے ۔