چھٹی چیف آف نیول سٹاف گولف چیمپئن شپ 25نومبرسے شروع ہوگی

بدھ 16 نومبر 2016 22:03

لاہور۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء)پاکستان گولف فیڈریشن کے زیر اہتما م چھٹی چیف آف نیول سٹاف( سی این ایس) امیچور گولف چیمپئن شپ 25سے 27نومبر تک رائل پام گولف اینڈ کنٹری کلب لاہور میں ہوگی ،چیمپئن شپ میں ملک بھر سے گولفرز حصہ لیں گے ،3روزہ گولف چیمپئن شپ کا فائنل 27نومبر کو منعقد ہوگا ۔