نگری بالامیں شمائلہ بی بی کی قبر کشائی کے بعد نعش کا پوسٹ مارٹم

بدھ 16 نومبر 2016 22:04

ایبٹ آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) نگری بالامیں مبینہ طور پر زندہ جلائی جانے والی خاتون شمائلہ بی بی کے والد کی جانب سے مقتولہ کے خاوند اور ساس پر دعویداری کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں خاتون کی قبر کشائی کر کے نعش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔ پولیس ذرائع کے مطابق نگری بالا میں چند روز قبل شمائلہ بی بی کے جل جانے سے اس کی موت ہوئی۔

(جاری ہے)

شمائلہ بی بی کے خاوند نے پولیس کو بتایا کہ اس کی اہلیہ نے خود کو آگ لگا کر خودکشی کی ہے۔ خاتون کے والد خلیل الرحمٰن نے تھانہ ڈونگاگلی میں رپورٹ درج کرواتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ اس کے بیٹی کو اس کے خاوند اور ساس نے جلا کر قتل کیا تھا۔ تھانہ ڈونگا گلی میں شمائلہ بی بی کے خاوند اور ساس کے خلاف مقدمہ درج ہوا۔ پولیس نے بعد ازاں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں خاتون کی قبر کشائی کیلئے درخواست دی۔ بدھ کے روز جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں شمائلہ بی بی کی قبرکشائی کی گئی اور نعش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔