عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی تھنک ٹینک کا اجلاس

صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال ،کراچی کی بدلتے سیاسی منظر نامے ،پارٹی کے اہم تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

بدھ 16 نومبر 2016 22:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی تھنک ٹینک کا اجلاس مردان ہائوس میں سینیٹر شاہی سید کی سربراہی میں منعقد ہوااجلاس میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورت حال ،کراچی کی بدلتے سیاسی منظر نامے اور پارٹی کے اہم تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس کے بعد سینیٹر شاہی سید کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مضبوط تنظیمی اسٹرکچر رکھنے والی سیاسی جماعت ہی تمام بحرانوں سے نمٹ سکتی ہے گراس روٹ لیول پر تنظیمی امور کی رفتار اطمینان بخش ہے کامیاب ورکرز کنونش پر متعلقہ وارڈ تنظیموں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیںرواں ماہ کراچی بھر میں یونین کونسلوں کی سطح پر ورکرز کنونشن کے انعقاد کا سلسلہ مکمل کرلیا جائے گاضلع شرقی ،وسطی اور کورنگی میں صوبائی جنرل سیکریٹری ورکرز کنونشن میں شرکت کریں گے ضلع جنوبی میں یونین کونسلوں کی سطح کے ورکر ز کنونشن سے سید حنیف شاہ آغا خطاب کریں گے ضلع ملیر کے یونین کونسلوں سے ورکرز کنونشن سے صوبائی سالار کچکول خان خطاب کریں گے ضلع غربی کے یونین کونسلوں کے اجلاس سے مرکزی لیبر سیکریٹری و سابق صوبائی وزیر امیر نواب خان خطاب کریں گے ورکرز کنونشن کے انعقاد کے ذریعے ممبر سازی کو مکمل طور پر کمپیوٹرائز بھی کردیا جائے گاتمام،سینیٹر شاہی سید نے ضلعی صدور و جنرل سیکریٹریز کو رواں ماہ میں تمام یونین کونسلوں میں ورکرز کنونشن کے انعقاد کو یقینی بنانے کی ہدایات کی ہے،عوامی نیشنل پارٹی کا ورکر پہلے سے کہیں زیادہ پر عزم اور سرگرم ہے بنیادی تنظیم سازی کا جاری سلسلہ پارٹی کے عروج پر تمام ہوگاسینیٹر شاہی سید نے مذید کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی شہر کی بدلتی سیاسی صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہی,مسلسل مینڈیٹ لینے والی جماعتوں نے شہر کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے مسائل کے حوالے سے شہر اپنی تاریخ کے بد ترین دور سے گزر رہا ہے شہر کا اسٹرکچر تباہ حال ہے مسلسل سیاسی مداخلتوں کی وجہ سے شہری ادارے انتہائی غیر موثر ہوچکے ہیں پانی کا بحران دن بدن سنگین ہوتا جارہا ہے صحت و صفائی کی ابتر صورت حال سے شہریوں کا سانس لینا دو بھر ہوچکا ہے سیاسی اقربا پر ور ی کی وجہ سے شہری ادارے عوامی دفاتر کے بجائے سیاسی دفاتر کا منظر پیش کرتے ہیںانہوں نے مذید کہا کہ وفاقی حکومت کا طرز عمل انتہائی افسوس ناک ہی پارلیمنٹ کو اہمیت نا دینے کی روش جمہوریت کے لیے انتہائی خطر ناک ہے پارلیمنٹ بالا دست ادارہ ہے وفاقی حکومت آمرانہ طرز عمل ترک کرے انہوں نے مذید کہا کہ پاک چائنا اکنامک کاریڈور ملک کے لیے گیم چینجر ہی اس انقلابی منصوبے سے پورے ملک کو مستفید ہونا چاہیے ،سی پیک میں مظلوم قومیتوں کے ساتھ زیادتی کسی صورت قبول نہیں کریں گے اس سے پہلے کہ چنگاری شعلے میں تبدیل ہو وزیر اعظم مغربی روٹ کے حوالے سے اپنے وعدوں کا پاس کریں انہوں نے مذید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں قبائلیوں سے زیادہ قربانیاں کسی نے نہیں دیںفاٹا میں پتھروں کے زمانے سے بھی زیادہ گھنائونا نظام نافذ ہے آپریشن ضرب عصب کے بعد فاٹا میں سیاسی اصلاحات ناگزیر ہوچکی ہیںفاٹا کو جلد از جلد مین اسٹریم میں شامل کیا جائے اور وہاں کے عوامی نمائندوں کی سفارشات کی روشنی میں فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :