بلوچستان ہائیکورٹ نے مسلم باغ کی طالبہ کی خود کشی کے معاملے پر قائم تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ منظرعام پرلانے سے متعلق درخواست خارج کر دی

بدھ 16 نومبر 2016 22:11

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) بلوچستان ہائیکورٹ نے مسلم باغ کی طالبہ ثاقبہ حکیم کی خود کشی کے معاملے پر قائم تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ منظرعام پر لانے سے متعلق درخواست خارج کر دی۔

(جاری ہے)

بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس ظہیر الدین کاکڑ کی عدالت میں بدھ کو کیس کی سماعت ہوئی عد ا لت نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے مدعی کی درخواست پر فیصلہ میں کمیشن کی رپورٹ کو منظر عا م پر لانے کی درخواست کو خا رج کرتے ہوئے نمٹا دیا ۔

مسلم باغ ڈگری کالج کی طا لبہ ثاقبہ حکیم کاکڑ کے بھائی اعزاز اللہ نے مسلم باغ کی طالبہ کی خود کشی میں قائم کمیشن کی انکوائری رپورٹ کو منظر عام پر لانے کیلئے آ ئینی درخواست دائر کی تھی مدعی کی جانب سے نادر چھلگری ایڈو و کیٹ جبکہ حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈوو کیٹ جنرل عبدالطیف کاکڑ نے کیس کی پیروی کی۔

متعلقہ عنوان :