بھارتی فوج مردانگی کامظاہرہ کرکے فوجی ہلاکتیں بتایا کرے۔آرمی چیف
ہمارے7جوانوں کی شہادت کے دن بھارت کے11فوجی مارے گئے،ہمیں معلوم ہے کہ بھارت کے اب تک 40سے 44فوجی مارے جاچکے ہیں،مودی کوہماری بات سمجھ آگئی کہ جارحیت سے کچھ نہیں ملے گا،فوج نے ملکی دفاع کیلئے بہترین نتائج دیے ہیں۔جنرل راحیل شریف کی غیررسمی گفتگو
ثنااللہ ناگرہ بدھ 16 نومبر 2016 20:42
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16نومبر2016ء) :چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے بھارتی فوج کوللکارتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج مردانگی کامظاہرہ کرتے ہوئے ہلاک فوجیوں کابتایا کرے،ہم اپنے ہرفوجی کی شہادت کواون کرتے ہیں،سرجیکل اسٹرائیک کے معاملے پرمیں خود بولاتھا،لیکن بھارتی فوج کومردبننے کی ضرورت ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آج ایوان صدر میں غیررسمی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ایل اوسی پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں ہمارے 7جوانوں کی شہادت کے دن بھارت کے 11فوجی مارے گئے تھے۔
انہوں نے ایک سوال پرکہا کہ مودی کوسمجھ ہے کہ ہم کیاکررہے ہیں،کیا کرسکتے ہیں اور کیاقابلیت ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی کوہماری بات سمجھ آگئی ہے کہ جارحیت سے کچھ نہیں ملے گا۔(جاری ہے)
جنرل راحیل شریف نے کہا کہ سرجیکل اسٹرائیک کے معاملے پرمیں خود بولاتھا۔بھارتی فوج کومردبننے کی ضرورت ہے۔ بھارتی فوج وردی میں مارے جانیوالے فوجیوں کی ہلاکت کوتسلیم نہیں کرتی۔
لیکن ہم اپنے ہرفوجی کی شہادت کواون کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں معلوم ہے کہ بھارت کے اب تک 40سے 44فوجی مارے جاچکے ہیں۔انہوں نے ناصرجنجوعہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں اچھا کام کیا۔انہوں نے ایک سوال ”فریش رہنے کاکیارازہے“پرجواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھ پراللہ کاخاص کرم اورمہربانی ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ فوج نے ملکی دفاع کیلئے بہترین نتائج دیے ہیں۔بہترین دفاع کاسہرافوج کے ٹیم ورک کانتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ آج رعدالبرق مشقوں میں 6کلومیٹرتک مارکرنیوالاملکی ساختہ میزائل استعمال کیا۔مغربی سائیڈپربھی یہ میزائل استعمال کرچکے ہیں۔مغربی بارڈرپرجوحاصل اس کوضائع نہیں کرسکتے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.