برطانیہ نے الطاف حسین کیخلاف کاروائی کے دوبارہ سے آغاز کا اشارہ دے دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 16 نومبر 2016 20:44

برطانیہ نے الطاف حسین کیخلاف کاروائی کے دوبارہ سے آغاز کا اشارہ دے ..

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16نومبر۔2016ء) برطانیہ نے الطاف حسین کیخلاف کاروائی کے دوبارہ سے آغاز کا اشارہ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی لندن میں برطانوی ہوم سیکریٹری ایمبر رڈ سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں کئی اہم امور زیر غور آئے۔ جبکہ اس موقع پر چوہدری نثار نے برطانوی سر زمین سے پاکستان میں تشدد پر اکسانے کا معاملہ بھی اٹھایا۔ برطانوی ہوم سیکریٹری ایمبر رڈ نے چوہدری نثار کو معاملے پر توجہ دینے کا یقین دلایا ہے۔