خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ مال کا اجلاس

بدھ 16 نومبر 2016 22:30

پشاور۔16نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) خیبرپختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ مال کا ایک اجلاس بدھ کو رکن صوبائی اسمبلی و چیئرمین کمیٹی مولانا مفتی فضل غفور کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ پشاور کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ارکان صوبائی اسمبلی ضیاء الله خان بنگش ، عسکر پرویز ، محترمہ یاسمین پیر محمد خان اور محترمہ راشدہ رفعت کے علاوہ متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی ۔اجلاس میں ایجنڈا کی کارروائی کو زیر غور لاتے ہوئے محکمہ مال سے متعلق دیگر امور پر بھی تفصیل سے غورو خوض ہوا۔

متعلقہ عنوان :