سکولوں کی ہر لحاظ سے کارکردگی کو جانچنے کیلئے انسپکٹوریٹ آف ایجوکیشن کا قیام زیر غور ہے،محمد عاطف
بدھ 16 نومبر 2016 22:30
(جاری ہے)
وزیر تعلیم نے و اضح کیا کہ حکومت کی تمام تراقدامات کا مقصد نظام تعلیم میں بہتری لانا اور سرکاری سکولوں کے ساتھ ساتھ نجی تعلیمی اداروں کو بھی مزید اوپر لاناہے۔
انہوں نے اس تاثر کو مسترد کردیا کہ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام سے نجی شعبے کے تعلیمی ادارے متاثر ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پہلے بھی تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا گیا ہے اور آئندہ بھی لیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ ریگولیٹری اتھارٹی پر مشاورت مکمل کر لی گئی ہے اور عنقریب اسے قانون سازی کے لئے اسمبلی میں پیش کردیاجائے گا۔عاطف خان نے پانچویں جماعت کے جائزہ امتحان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بچوں اور ان کے سکولوں کی کارکردگی جانچنے کیلئے پانچویں کا جائزہ امتحان ناگزیر ہے اور اس پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں ہو گا تاہم اس سلسلے میں نجی شعبے کی سکولوں کے تحفظات ضرور دور کئے جائیں گے اور ان کے موقف کو سنا جائے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ والدین یا سکول سے جائزہ امتحان کا کوئی فیس لیا جائے گا اور نہ ہی کوئی پاس یا فیل ہوگابلکہ والدین کو اپنے بچوں کی کارکردگی کا انداز ہو گا ۔انہوں نے مزید واضح کیا کہ جائزہ امتحان کے پرچے درسی کتب سے نہیں بلکہ قومی نصاب سے تیار کئے جائیں گے کیونکہ پرائیوٹ سکولوں میں قومی نصاب پڑھایا جاتا ہے ۔انہوں نے حکومت کے اس عزم کو دہرایا کہ حکومت بچوں اور سکو ل مالکان کے مفاد کو ضرور مدنظر رکھے گی اورایسا کوئی فیصلہ نہیں کرے گی جس سے کوئی بھی براہ راست یا باالواسطہ متاثر ہو۔مزید قومی خبریں
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.