بجلی چوری کے خلاف پسکو سرویلینس ٹیم کی کارروائی،مختلف سرکلز میں 113 مزید بجلی چورپکڑے گئے

بدھ 16 نومبر 2016 22:30

پشاور۔16نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) چیف ایگزیکٹیوپسکو انوارالحق یوسف زئی کی ہدایت پر بجلی کے ناجائز استعمال اور ڈائریکٹ کنڈوں کے خلاف صوبہ بھرمیں پسکو کی جاری بھرپور مہم کے دوران پسکوسرویلینس ٹیم واپڈا ہاؤس پشاور کی ٹیم نے پشاورسرکل کے لالہ سب ڈویژن میں چیکنگ کی ․اس دوران 11 بجلی چوروں کو موقع پرپکڑلیا گیا․جبکہ خیبرسرکل کے پیرپیائی سب ڈویژن میں چیکنگ کے دوران 12 ,پبی 3 سب ڈویژن میں 5 بشمول دو فلورملزجن کے میٹرز سلو تھے پکڑے گئی․اسی طر ح پبی 1 سب ڈویژن میں 4 بجلی چورپکڑے گئے جن میں 3 انڈسٹریل کنکشنز اورایک ٹیوب ویل کنکشن بھی شامل ہیں․پبی 2 سب ڈویژن میں دوران چیکنگ 11 بجلی چور پکڑے گئی․․اسی طرح مردان سرکل کے رستم سب ڈویژن میں چار ٹیوب ویلز کنکشنوں سمیت 9 بجلی چورپکڑے گئی․پارہوتی سب ڈویژن میں 4 بجلی چورپکڑے گئی․اسی طرح بنوں سرکل کے اربن سب ڈویژن میں25,کینٹ سب ڈویژن بنوں میں 9 بجلی چورپکڑے گئی․اسی طرح سوات سرکل کے چکدرہ سب ڈویژن میں 2کمرشل میٹروں سے بجلی چوری کی جارہی تھی کو پکڑ لیا گیا جبکہ تلاش اور مدین سب ڈویژنز میں 15 ,بٹ خیلہ سب ڈویژن میں 3 بجلی چوروں کو پکڑا گیاجبکہ تیمرگرہ ڈویژن کے علاقوں میں دوران چیکنگ 5 انڈسٹریل میٹر سلو پائے گئی․

متعلقہ عنوان :