Live Updates

تحریک انصاف فاؤنڈرز گروپ کی عمران خان کے ترک صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کے فیصلے کی مذمت

بدھ 16 نومبر 2016 22:39

تحریک انصاف فاؤنڈرز گروپ کی عمران خان کے ترک صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ ..

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) تحریک انصاف فاؤنڈرز گروپ نے عمران خان کے ترک صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف فاؤنڈرز گروپ کے رہنماء اکبر ایس بابر نے ترک صدر کے نام لکھے گئے خط میں بائیکاٹ کے فیصلے کو غلط مشورے کا نتیجہ قرار دیا ہے۔خط میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بائیکاٹ کا فیصلہ کارکنوں ، عہدیداروں اور تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ کی مخالفت کے باوجود کیا گیا۔واضح رہے کہ تحریک انصاف فاونڈرز گروپ گزشتہ سال اگست میں قائم کیاگیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات