جامعہ کراچی، داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں دو دن کی توسیع

بدھ 16 نومبر 2016 22:39

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) ڈاکٹر آف فارمیسی (مارننگ اور ایوننگ پروگرام) اور بیچلرز اور ماسٹرز پروگرام میں داخلہ ٹیسٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلے برائے سال 2017ء کے لئے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں دودن کی توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشنز کے اعلامیہ کے مطابق خواہشمند طلبہ داخلہ فارم بمعہ کتابچہ 2200 روپے کے عوض 18 نومبر تک صبح 9 تا شام 4 بجے تک یو بی ایل بینک کائونٹر واقع سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی سے حاصل /جمع کرا سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں شیخ زید اسلامک سینٹر میں بی ایس ان اسلامک اسٹڈیز بمعہ کمپیوٹر ٹیکنالوجی مارننگ/ ایوننگ پروگرام اور اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس ویک اینڈ ایوننگ پروگرام میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ (لیڈنگ ٹو ماسٹرز) میں بھی داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں دو دن کی توسیع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :