جامعہ کراچی، ایوننگ پروگرام کے طلبہ کی 80 فیصد لیٹ فیس معاف

بدھ 16 نومبر 2016 22:39

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) شیخ الجامعہ کی منظوری سے ایوننگ پروگرام کے طلبہ جنہوں نے اپنی ٹیوشن اور امتحانی فیس تاحال جمع نہیں کرائی ہے ان کی 80 فیصد لیٹ فیس معاف کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایوننگ پروگرام پروفیسر ڈاکٹر عابد حسنین کے اعلامیہ کے مطابق وہ اپنی بقیہ 20 فیصد لیٹ فیس بمع ٹیوشن اور امتحانی فیس 15 دسمبر 2016ء تک کیش یا پے آرڈر کی صورت میں جامعہ کراچی میں قائم یو بی ایل اور حبیب بینک کی کیمپس برانچز میں دوپہر 3 تا شام 6 بجے تک جمع کرادیں، بصورت دیگر 15 دسمبر کے بعد مکمل لیٹ فیس وصول کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :