میریڈین انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ نے 50 میگاواٹ کے شمسی توانائی کے بجلی گھر کیلئے پیداواری لائسنس حاصل کرنے کے سلسلہ میں نیپرا کے پاس درخواست جمع کرا دی

بدھ 16 نومبر 2016 22:39

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) میریڈین انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ نے 50 میگاواٹ کے شمسی توانائی کے بجلی گھر کیلئے پیداواری لائسنس حاصل کرنے کے سلسلہ میں نیپرا کے پاس درخواست جمع کرا دی ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کے ذرائع کے مطابق میریڈین انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ سکھر میں گوٹھ گگرا وارہ میں 50 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کیلئے شمسی توانائی کا منصوبہ لگائے گی۔ اس منصوبہ پر 7 کروڑ 69 لاکھ 30 ہزار روپے خرچ ہوں گے اور توقع ہے کہ 2017ء میں پیداوار شروع کر دے گا۔ کمپنی نیشنل پاور پرچیزنگ ایجنسی کو اس بجلی گھر سے بجلی فروخت کرنا چاہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :