اشیائے خوردونوش کی نئی قیمتیں مقررکردی گئیں

بدھ 16 نومبر 2016 22:46

ڈی جی خان ۔16نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء)ڈی سی او ڈیرہ غازیخان ندیم الرحمن نے کہا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھیں ․ کسی کو بھی گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہ دیں ․ انہوںنے یہ بات ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی․ ڈی سی او نے کہاکہ عوام کوسستی ، معیاری اشیائے ضروریہ کی فراہمی انتظامیہ کا فرض ہے ․ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اہم بازاروں کے ساتھ ساتھ چھوٹے شہروں اور قصبات کے بازاروں میں بھی روزمرہ اشیاء کی قیمتوں کو باقاعدگی سے چیک کریں ․ غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ چیزیں بیچنے والوں سے ہرگز رعایت نہ برتی جائے بلکہ ایسے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لا کر انہیں بھاری جرمانے عائد کریں ․ انہوںنے ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اشیائے خوردونوش کی بڑے بازاروں کے ساتھ عام مارکیٹ میں بھی مقررکردہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنائیں ․ اجلاس میں دیگر اضلاع میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لے کر تاجر تنظیموں کی مشاورت سے نئے نرخ طے کیے گئی․ جس کے مطابق دال چنا موٹی 155روپے فی کلو ، باریک 144روپے ، دال مسور کوری 132روپے، موٹی 114روپے، دال ماش دھلی 184روپے، بغیر دھلی 170روپے، دال مونگ دھلی 104روپے، بغیر دھلی 92روپے، چنا سفید موٹا 175روپے، باریک 155روپے، بیسن 150روپے، چاول کرنل پرانا 85روپے، نیا 75روپے، چاول کرنل چھوٹی 50روپے، چاول اری 35روپے، سوجی میدہ 44روپے، مرچ پسی ہوئی 180روپے، مسور ثابت 105روپے فی کلو ، دودھ فی لٹر 65،روپے دہی فی کلو 75 روپے ، گوشت چھوٹا 525روپے اوربڑا 270روپے فی کلو جبکہ سو گرام کی روٹی پانچ روپے میں فروخت کی جائے گی ․ اجلاس کے آخر میں تاجروں کی مختلف تنظیمو ںکے عہدیداروں و نمائندوں نے ڈی سی او کو یقین دلایا کہ وہ اشیائے خوردونوش کی مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنائیں گے۔