ایف آئی اے نے سی ڈی اے شکایت پر جدہ ٹائون ہائوسنگ سوسائٹی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

پلاٹوں کی ہیر پھیر ،سی ڈی اے کی اراضی پر قبضے اور دھوکہ دہی سمیت دیگر الزامات عائد

بدھ 16 نومبر 2016 22:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) ایف آئی اے نے سی ڈی اے شکایت پر جدہ ٹائون ہائوسنگ سوسائٹی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ، مقدمے میں پلاٹوں کی ہیر پھیر ،سی ڈی اے کی اراضی پر قبضے اور دھوکہ دہی سمیت دیگر الزامات عائد کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد مظہر کاکا خیل کے مطابق سی ڈی اے کے ڈائریکٹر ہائوسنگ سوسائٹی فراز ملک کی درخواست پر جدہ ٹائون ہائوسنگ سوسائٹی کے خلاف انکوائری کی گئی جس میں شہریوں سے ہیرا پھیرا ، سی ڈی اے کی اراضی پر قبضے اور پلاٹوں کی ا لاٹمنٹ میں جعل سازی ثابت ہوئی ہے ۔

جدہ ٹائون کی انتظامیہ کے خلاف باضابطہ طور پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ مقدمے میں سوسائٹی کے مالک ملک طارق حسن سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایف آئی اے نے ملٹی پروفیشنل ہائوسنگ سوسائٹی اور میڈیکل ویلفیئر سوسائٹی کے خلاف مقدمات درج کر رکھے ہیں ۔ (آچ)

متعلقہ عنوان :