اگر تیل کی خریداری مکمل طور پر بند کی تو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے: سعودی عرب کی نومنتخب امیریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وارننگ

muhammad ali محمد علی بدھ 16 نومبر 2016 21:17

اگر تیل کی خریداری مکمل طور پر بند کی تو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے: ..

ریاض (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16نومبر۔2016ء) سعودی عرب نے ڈونلڈ ٹرمپ کو وارننگ دی ہے کہ اگر تیل کی خریداری مکمل طور پر بند کی تو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سخت پیغام دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب نے دھمکی دی ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیل کی خریداری مکمل طور پر ختم کر دی تو امریکا کو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران اعلان کیا تھا کہ وہ صدر منتخب ہوتے ہی سعودی عرب سے تیل کی خریداری کے تمام معاہدے ختم کر دیں گے۔