تحصیلداروں کے امتحانات کے آخری پرچے میں اصل شناختی کارڈ نہ رکھنے والے 37امیدواروں کو پرچہ دینے کی اجازت نہیں دی گئی

بدھ 16 نومبر 2016 22:49

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام تحصیلداروں کے امتحانات کے آخری پرچے میں بھی اصل شناختی کارڈ نہ رکھنے والے 37امیدواروں کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ دو امیدوار ایک دوسرے کے رول نمبرز پر امتحان دیتے ہوئے بھی پکڑے گئے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز ہونے والے تحصیلداروں کے مقابلے کے امتحان کیلئے وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ خان زہری اور چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ کی ہدایت پر سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے۔

فرنٹیئر کور اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہونے کے علاوہ امتحانی مراکز اور میدواروں کی سنیپر ڈاک ، میٹل ڈیڈیکٹر کے ساتھ سخت چیکنگ کی گئی امتحانی مراکز میں تعینات عملے نے بھی نقل کی روک تھام کیلئے بھرپور اقدامات کئے تھے۔ نقل اور موبائل پر سختی کے باعث درجنوں امیدوار امتحان شروع ہونے سے 20منٹ بعد ہی امتحانی ہال سے نکل گئے کمیشن کے امتحانات میں سیکورٹی اور نقل کے حوالے سے کی جانے والی سختی تاریخ میں پہلی مرتبہ دیکھنے کو مل رہی ہے۔