سپریم کورٹ ، شولڈرپروموشن کے ذریعے ترقی پانے وا لے افسران کی تنزلی کے حوالے سے مقدمہ کی سماعت 29نومبرتک ملتوی

بدھ 16 نومبر 2016 22:49

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) سپریم کورٹ نے شولڈرپروموشن کے ذریعے ترقی پانے وا لے پولیس افسران کی تنزلی کے حوالے سے مقدمہ کی سماعت 29نومبرتک ملتوی کر دی۔ بدھ کو چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 5رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پنجاب حکومت کے وکیل خواجہ حارث نے پیش ہوکر دلائل دیئے اورموقف اپنایاکہ سندھ ہائیکورٹ نے سندھ پولیس کے افسران کو سن کرفیصلہ دیا ہے جس کا اطلاق پنجاب پولیس پر نہیں ہوتا۔

چیف جسٹس نے ان سے کہاکہ سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کی صوابدید کے سلسلے میں یہ کیس سنا تھاکیونکہ صوبائی حکومت نے تسلیم کیا تھا کہ کچھ بھرتیاں درست طریقے سے نہیں ہوئی ہیں، ہائیکورٹ نے جس مقصدکی خاطر بھی یہ کیس سنا ہو لیکنآئین کا آرٹیکل 10اے متاثرہ افراد کوعدالت سے رجوع کرنے کا حق دیتا ہے، بعد ا زاں عدالت نے آئندہ سماعت پر دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت 29نومبرتک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :