مخصوص نشستوں پر کامیابی حکومت پر عوامی اعتماد کا مظہر ہے، شاہدہ قدیر

وزیراعظم میاں نوازشریف کے ملکی ترقی کے ویژن پر تیزی سے کام جاری ہے ،سنیئر مسلم لیگی رہنما

بدھ 16 نومبر 2016 22:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کی سنیئر رہنما شاہدہ قدیر نے کہاہے کہ مخصوص نشستوں پر انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کی کامیابی حکومتی پالیسیوں کا ثمر اور عوام کا پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت پر اعتماد کامظہر ہے۔کامیاب ہونے والے امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخاب میں خواتین اور خصوصی نشستوں پر پاکستان مسلم لیگ(ن) کی کامیابی سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ دھرناجیسی سازشیں عوام کے دلوں سے وزیراعظم میاں نوازشریف کی محبت کم نہیں کرسکتی۔

انہوں نے کہاکہ راولپنڈی ،اسلام آباد پاکستان مسلم لیگ(ن) کا مضبوط قلعہ ہے اور یہاںکے باسی پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ہراوٌل دستہ ہیں جنہوں نے ہمیشہ پارٹی کی آواز پر لبیک کی۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں بیگم شاہدہ قدیر نے مزید کہاکہ وزیراعظم میاں نوازشریف کے برسراقتدار آتے ہی ان کاوژن تھا کہ ملک کو ترقی اور خوشحالی کی جانب لے جانا ہے اور اس ویژن پر کام تیزی سے جاری ہے، وزیراعظم میاں نوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ملک کو مسائل کے گرداب سے نکالنے اورترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا،پاکستان گوادر پورٹ پر تجارت کے آغاز سے ملک ترقی یافتہ قوموں کی فہرست میںشامل ہوچکا ہے،ہ پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ پاکستانی عوام میاں نوازشریف کو ہی اپنا حقیقی لیڈر مانتے ہیں،پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے خلوص نیت سے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے جوبھی پروجیکٹس شروع کئے ہیں وہ پورے ہورہے ہیں اور باقی رہ جانے والے 2018ء تک مکمل ہوجائیں گے۔بیگم شاہدہ قدیر نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور2018ء کے الیکشن میں ایک بارپھر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔

متعلقہ عنوان :