اسلام آباد،تھا نہ کھنہ پویس نے تین بھتہ خو روں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

بدھ 16 نومبر 2016 22:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء)تھا نہ کھنہ پویس نے تین بھتہ خو روں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ وفاقی پو لیس کا جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف کر یک ڈائو ن ، 03بھتہ خو روں سمیت 12ملزمان گرفتار،3 کلو 450گر ام چرس ،370گر ام ہیر وئن ،مو با ئل فون اور اسلحہ بر آمد ، 03بھتہ خور بھی گرفتار کر کے مقدما ت درج کر لیے۔

ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی نے کہاکہ جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف کا رروائیوں کو مزید تیز کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا یا جا ئے ۔تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ کھنہ پویس کو گزشتہ روزملک ارشد ساکن غو ری ٹا ئون اسلام آ باد نے درخو است دی کہ وہ کھنہ پل کے پا س سبز ی منڈی میں سبزی کا ٹھیہ لگا تا ہے الزام علیان امجد علی خٹک، وحید گل افغا نی، اصحاب ، حاجی لیا قت ، آ غا خا ن اور دیگر 5/6نا معلوم افراد اس سے روزانہ کی بنیا د پر بھتہ ما نگتے ہیں بھتہ نہ دینے پر سنگین نتا ئج کی دھمکیا ں اور غا ئب کر نے کی دھمکیا ں دیں، ایس ایچ او تھا نہ کھنہ انسپکٹر عبد الر حمان نے ملزمان کے خلاف کا رروائی کر تے ہو ئے مقدمہ نمبر 361/16مو رخہ 15-11-2016زیر دفعہ 585/386/7ATAت پ تھا نہ کھنہ درج کرکے 03ملزمان امجد علی خٹک ، وحید گل اور اصحا ب کو گرفتار کر لیاہے دیگر ملزمان کی گرفتار ی کے لیے چھا پے ما ر ے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں تھا نہ ترنو ل پولیس کے سب انسپکٹر محمد خا ن نے دوران گشت ملزم سلیمان کو سیکٹرD-17سے گرفتار کرکے اس سے 1200گر ام چرس برآمد کرلی۔ جبکہ ملزم نو ر محمد سے 9mmپسٹل معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا۔سب انسپکٹر نو اب خا ن نے دوران سپیشل چیکنگ ملزم غفار علی سے 1050گر ام چرس بر آمد کرلی۔ تھا نہ گو لڑ ہ پولیس کے سب انسپکٹر محمد ضمیر نے دوران گشت ملزم مر تضٰی شاہ سے 1200گر ام چرس بر آمد کرلی۔

تھا نہ رمنا پولیس کے محمد اقبا ل اے ایس آئی نے چوری کی وارداتو ں میں ملو ث دو ملزمان عدنا ن خا ن اور وقاص کان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک عدد مو با ئل فون بر آمد کرلیا ہے۔ جبکہ تھا نہ انڈ سٹر یل ا یر یا پولیس نے چوری میں ملوث ملزم ذوالفقا علی کو گرفتار کر لیا۔تھا نہ سبزی منڈی پولیس نے ملزم با بر اور شاہد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 370گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی۔

ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ مزید تفتیش جا ر ی ہے۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سرا ہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ او زکو ہد ا یا ت جا ر ی کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے انکی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔