رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمدکا حلقہ این ای54 میں گیس کے لو پریشر کا نوٹس

متعلقہ سوئی گیس حکام کو گیس کا پریشر معمول کے مطابق فراہم کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایت کر دی

بدھ 16 نومبر 2016 22:55

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی امور کشمیر ‘گلگت بلتستان ملک ابرار احمد نے حلقہ این ای54کے مختلف علاقوں میں گیس کے لو پریشر کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ سوئی گیس حکام کو گیس کا پریشر معمول کے مطابق فراہم کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایت دی ‘محکمہ سوئی گیس حکام نے سواں کیمپ سے لالکڑتی تک 10انچ قطر کی گیس پائپ لائن منصوبہ جلد مکمل کرنے اور ضرورت کے مطابق نئے ٹی بی سسٹم کی تنصیب کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

بدھ کوقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی امور کشمیر ‘گلگت بلتستان ملک ابرار احمدنے حلقہ این اے 54میں قائم اپنے پبلک سیکرٹریٹ میں گیس کے لو پریشر کے معاملے پر اجلاس بلایا جس میں جی ایم سوئی گیس راجہ ظہور اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

نائب صدر راولپنڈی کینٹونمنٹ بورڈ ملک منیر احمد ‘ ممبران کینٹ بورڈ ملک ساجد ‘ ملک منصور کے علاوہ ویسٹریج ‘آلہ آباد ‘غازی آباد ‘محلہ گروٹی ‘ لین چار ‘لین پانچ سمیت دیگر علاقوں سے نمائندہ وفود بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی امور کشمیر ‘گلگت بلتستان ملک ابرار احمد نے جی ایم سوئی گیس راولپنڈی ریجن راجہ ظہور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ابھی سردی کے آغاز پر بھی کینٹ کے اکثر علاقوں میں گیس لو پریشر کی شکایات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ‘ان ایشوزکو مستقل بنیادوں پر فوری طور پر حل کیا جائے جس پر جی ایم سوئی گیس راجہ ظہور نے بتا یا کہ اس سال گذشتہ سال کی نسبت پریشر کم ہونے کی شکایات بہت کم ہیں ‘اس کے باوجود عوامی منتخب نمائندوں کی شکایات پر سوئی گیس کی ٹیمیں مختلف علاقوں میں یومیہ کی بنیاد پربھجوائی جارہی ہیں ‘کینٹ کے ان علاقوں میں گیس کا پریشر معمول پر لانے کے لئے سواں کیمپ سے لالکڑتی 3.7کلومیٹر کی 10انچ قطر کی پائپ لائن بچھانے کی سکیم تیار کر کے ایم ڈی آفس بھجوائی ہے اسکی منظوری کا انتظار ہے ۔

جس پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی امور کشمیر ‘گلگت بلتستان ملک ابرار احمدنے اجلاس میں بیٹھے ہوئے ایم ڈی سوئی گیس امجد لطیف سے ٹیلفونک رابطہ کیا اور ان سے کینٹ کے علاقوں میں سوئی گیس کے کم پریشر کی صورتحال سے آگاہ کیا اور اس حوالے سے نئی پائپ لائن بچھانے کی سکیم ہنگامی بنیادوں پر منظور کرنے کی ہدایت دی ۔جس پر ایم ڈی سوئی گیس نے آئندہ تین سے چار دنوں میں اس سکیم کی منظوری کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ میں نے متعلقہ ریجن کو ہدایت دی ہے کہ جہاں پر سوئی گیس کے پریشر کا مسئلہ ہے وہاں ضرورت کے مطابق ٹی بی سسٹم نصب کریں اور جو ٹی بی سسٹم خراب ہے اسے فوری تبدیل کریں ۔

ملک ابرار احمد نے ٹی بی سسٹم تنصیب اور علاقے میں جہاں جہاں پائپ لائن تبدیل کرنے ہے اس کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومت سے فنڈز لیکر دیں گے ۔اس موقع پر وہاں پر موجود مختلف علاقوں کے وفود کے نمائندوں اشرف کھوکھر ‘ چوہدری مظہر ‘ رائوف خٹک ‘ محمد تعلیم ‘راجہ امجد ‘خورشید ‘حاجی جاوید اور دیگر نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی امور کشمیر ‘گلگت بلتستان ملک ابرار احمد کے سوئی گیس کے کم پریشر کے معاملے پر کی گئی کوششوں اور کاوشوں کا سراہاتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ جلد یہ معاملہ حل ہوجائے گی ‘ اہلیان علاقہ کا کہنا تھا کہ ملک ابرار احمد نے پہلے بھی کینٹ کے علاقوں میں تعمیر و ترقی کے منصوبے کے جال بچھا ئے ہیں ‘اس وقت بھی کئی منصوبوں پر کام جاری ہیں اور کئی منصوبے پائپ لائن میں ہیں ۔