ایف آئی اے نے پلاٹوںمیں ہیر پھیر ،سی ڈی اے کی اراضی میں گھپلوں کیخلاف جدہ ٹائون اسلام آباد کے مالک کیخلاف مقدمہ درج کرلیا

طارق حسن گیلانی نے سی ڈی اے کی اراضی کے ضمن میں بھاری نقصان پہنچایا ،مقدمہ میں نوسر بازی، دھوکہ دہی اوردیگر دفعات شامل

بدھ 16 نومبر 2016 22:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) ایف آئی اے نے ڈائریکٹر ہائوسنگ فراز ملک کی درخواست پر جدہ ٹاون اسلام آباد کے مالک طارق حسن گیلانی کیخلاف سوسائٹی کے پلاٹوںمیں ہیر پھیر اور سی ڈی اے کی اراضی میں گھپلوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ہائوسنگ فراز ملک کی درخواست پر ایف آئی اے نے جدہ ٹائون اسلام آباد کے مالک طارق حسن گیلانی کیخلاف سوسائٹی کے پلاٹوں میں ہیر پھیر اور سی ڈی اے کی اراضی میں گھپلوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ سوسائٹی مالک طارق حسن گیلانی نے سی ڈی اے کی اراضی کے ضمن میں بھاری نقصان پہنچایا ہے ،مقدمہ نوسر بازی، دھوکہ دہی اوردیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :