پانامہ لیکس کیس، سپریم کورٹ میں قطری شیخ کا خط پیش کیے جانے پر مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما سخت نالاں

muhammad ali محمد علی بدھ 16 نومبر 2016 21:34

پانامہ لیکس کیس، سپریم کورٹ میں قطری شیخ کا خط پیش کیے جانے پر مسلم ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16نومبر۔2016ء) پانامہ لیکس کیس کے سلسلے میں سپریم کورٹ میں قطری شیخ کا خط پیش کیے جانے پر مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما سخت نالاں دکھائی دیتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چل رہے پانامہ لیکس کیس کی سماعت کے دوران شریف خاندان کے وکیل کی جانب سے قطری شیخ کا خط پیش کیے جانے پر مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما سخت نالاں دکھائی دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کے ایک سینئیر رہنما نے قومی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سپریم کورٹ میں لندن فلیٹس کے حوالے سے قطری شیخ کا خط غلط وقت پر پیش کیا گیا۔ اس خط کے باعث شریف خاندان کا کیس مزید کمزور ہو گیا ہے۔ خط صرف اس صورت میں پیش کیا جانا چاہیے تھا جب کوئی اور حل باقی نہ بچتا۔ جبکہ ایک اور رہنما نے کیس کی پیروی کرنے والے وکلاء کی تبدیلی کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ لیگی رہنما کی رائے میں شیخ اکرم مقدمے کی درست پیروی نہیں کر رہے جس کے باعث شریف خاندان کیلئے یہ کیس ہر سماعت کے بعد کمزور سے کمزور ہوتا چلا جا رہا ہے۔