بھارت کا سفارتی و تجارتی بائیکاٹ کیا جائے‘ بھارت سی7شہید فوجیوں کا بدلہ لینا حکمرانوں پر قرض اور فرض ہے ‘(کل) سانحہ در گاہ شاہ نورانی کیخلاف یوم احتجاج منایا جائیگا‘ نواز شریف کی عدالت سے نااہلی نوشتہ دیوار ہے ‘اقتدار کو دولت سازی کا ذریعہ بنانے والے رسوا ہوچکے ہیں

سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی میڈیا سے بات چیت

بدھ 16 نومبر 2016 23:02

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ بھارت کا سفارتی و تجارتی بائیکاٹ کیا جائے بھارت سی7شہید فوجیوں کا بدلہ لینا حکمرانوں پر قرض اور فرض ہے کرپشن کے خاتمے کے بغیر دہشتگردی کے خلاف جنگ نہیں جیتی جاسکتی پانامہ لیکس مقدمہ میں شریف خاندان کے بچنے کا کو ئی راستہ نہیں بچا جمعہ 18نومبر کو سانحہ در گاہ شاہ نورانی کے خلاف یوم احتجاج منایا جائے گا نواز شریف کی عدالت سے نااہلی نوشتہ دیوار ہے اقتدار کو دولت سازی کا ذریعہ بنانے والے رسوا ہوچکے ہیںعدلیہ نے کرپٹ حکمرانوں خاندان کے خلاف فیصلہ میرٹ پر نہ سنایا تو قوم کا اعتماد عدلیہ پر ختم ہو جائے گا قطر کے شہزادے کی فرضی کہانی حکمران خاندان کو بچا نہیں سکتی حکمران خاندان نے اپنے ناجائز اثاثوں بارے جھوٹ بولنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا وہ گز شتہ روز یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ مودی پر جنگی جرائم کا مقدمہ چلنا چاہیئے ۔