رینجرز کی چھاپہ مار کارروائی ،اہلسنت و الجماعت کے رہنما صہیب ندیم کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا

پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے 4ملزمان کوگرفتار کرلیا ،قبضے سے اسلحہ، مسروقہ موٹر سائیکل ،شراب کی بوتلیں بر آمد

بدھ 16 نومبر 2016 23:05

رینجرز کی چھاپہ مار کارروائی ،اہلسنت و الجماعت کے رہنما صہیب ندیم کو ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) رینجرز نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے اہلسنت و الجماعت کے رہنما صہیب ندیم کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جبکہ پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے 4 ملزمان کوگرفتار کرلیا ہے،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، مسروقہ موٹر سائیکل اور شراب کی بوتلیں بھی بر آمد ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز نے رات گئے ناگن چورنگی کے قریب چھاپہ مار کاروائی کے دوران اہلسنت والجماعت کے رہنما صہیب ندیم کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔صہیب ندیم کو فرقہ ورانہ دہشت گردی کے واقعات میں تحقیقات کے لیے حراست میں لیا گیا ہے اس سے قبل اہلسنت والجماعت کے سیکرٹری جنرل تاج حنفی کو حراست میں لے کر ایک ماہ کے لیے نظر بند کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جب کہ دوسری جانب بوٹ بیسن پولیس نے کلفٹن میں کاروائی کرتے ہوئے 2 اسٹریٹ کریمنلز کو گرفتار کر لیا ہے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، مسروقہ موٹر سائیکل اور چھینے گئے موبائل فونز بھی برآمد کیے گئے ہیں،ملزمان سے مختلف مقدمات میں تفتیش کی جا رہی ہے۔دریں اثنا اللہ سپر ہائی وے پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کر گرفتار کر لیا ہے ملزمان کے قبضے سے 144 شراب کی بوتلیں برآمد بھی کی گئی ہیں،ملزمان کو سپر ہائی وے تھانے منتقل کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :