متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کا حق پرست میئر کراچی وسیم اختر کی رہائی پر فقید المثال استقبال ،عظیم الشان ریلی کا انعقاد
ایم کیو ایم (پاکستان) نے ایک بار پھر سٹریٹ پاور کا بھرپور مظاہرہ کیا ،روایتی جلسوں ،پروگراموں کی یاد تازہ کردی جیل کے باہر موجود کارکنان و عوام نے ہاتھوں میں پاکستان ،ایم کیو ایم (پاکستان) کے پرچم تھامے ہوئے تھے،جیل کے باہر موجود کارکنان و عوام نے پارٹی رہنماؤں ،وسیم اختر پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں
بدھ 16 نومبر 2016 23:05
(جاری ہے)
حق پرست میئر وسیم اختر نے جیل سے باہر آتے ہی کنوینر ایم کیو ایم (پاکستان) ڈاکٹر فاروق ستار، سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان، اراکین رابطہ کمیٹی، ڈپٹی میئر کراچی، بلدیاتی نمائندگان و دیگر سے مصافحہ کیا اور فتح کا نشان بناکر عوام کے پرجوش نعروں کا جواب دیا۔
جیل کے باہر موجود کارکنان و عوام نے ایم کیو ایم (پاکستان) کے رہنماؤں اور وسیم اختر پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی۔ اسٹریٹ پاور کا ایم کیو ایم (پاکستان) نے بھرپور مظاہرہ کیا اور روایتی جلسوں اور پروگراموں کی یاد تازہ کردی۔ وسیم اختر جیل سے کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار و اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ ٹرک پر سوار ہوکر ایک بڑی ریلی کی شکل میں مزار قائد کی جانب روانا ہوئے۔ اس موقع بڑی تعداد میں کارکنان و عوام گاڑیوں، بسوں اورموٹرسائیکلوں پر سوار ہوکر ٹرک کے ساتھ ساتھ چل رہے تھے۔ مزار قائد پہنچنے کے بعد حق پرست میئر کراچی وسیم اختر نے بانی پاکستان محمد علی جناحؒ کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور ریت چڑھائی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.