لاہور ہائیکورٹ نے نابینا افراد کو سی ایس ایس کے امتحان میں ملازمت نہ ملنے کے خلاف درخواست پر فیڈرل پبلک کمیشن کو نوٹس جاری کر دیئے

بدھ 16 نومبر 2016 23:08

لاہور۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے نابینا افراد کو سی ایس ایس کے امتحان میں میرٹ پر آنے کے باوجود ملازمت نہ ملنے کے خلاف درخواست پر فیڈرل پبلک کمیشن کو پانچ دسمبرکے لے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے محمد یوسف کی درخواست پر سماعت کی تو فیض رسول ایڈووکیٹ نے بتایا کہ درخواست گزار نے فیڈرل پبلک کمیشن کے ذریعے امتحان دیا اور پورے پاکستان میں بارویں نمبر پر آیا، وکیل کے مطابق میرٹ پر آنے کے باوجود ملازمت نہ دینا غیر قانونی اقدام ہے،فیض رسول ایڈووکیٹ نابینا ہونے کی وجہ سے نوکری نہیں دی جا رہی ہے حالانکہ نابینا افرد کے لیے سیکرٹریٹ میں نوکریاں موجود ہیں. ۔

وکیل نے استدعا کی کہ فیڈرل پبلک کمیشن کو میرٹ پر آنے پر نوکری دینے کے احکامات دیئے جائیں۔