ریسرچ سکالر اپنی تحقیق میں مزید جدت لے آئیں،وائس چانسلرڈاکٹرطاہرامین

بدھ 16 نومبر 2016 23:08

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) ریسرچ سکالر اپنی تحقیق میں مزید جدت لے آئیں اور اس سلسلہ میں ترقی یافتہ ممالک کی یونیورسٹیوں کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھیں․ ان خیالات کا اظہاربہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے بہائو الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں منعقدہ پہلی سوشل سائنسز نیشنل کانفرنس بعنوان’’ "Emerging Trends & Challanges in Social Sciences‘‘ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا․ انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی میں سنٹر آف ایکسیلنس بنائیں گے جو کہ مختلف شعبہ جات میں انٹرکوآرڈینیشن ریسرچ کے لیے کام کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اگلے سال مارچ میں سوشل سائنسز کانفرنس انٹرنیشنل لیول پر کرائیں گے۔ کانفرنس کے دو سرے دن بارہ سیشن میں 150 پیپرپڑھے گئے جس میں پورے پاکستان سے سکالرز نے شرکت کی۔ اختتامی تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے شعبہ کے تمام اساتذہ کرام اور انتظامی کمیٹی کے ممبران میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔