بہائو الدین زکریا یونیورسٹی میں آج زکریاسیمینارمنعقدہوگا

بدھ 16 نومبر 2016 23:08

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) بہائو الدین زکریا یونیورسٹی ملتان شعبہ علوم اسلامیہ کے زیراہتمام آج جمعرات کو بوقت ساڑھے دس بجے دن آئی ایم ایس ایگزیکٹو ہال میں زکریا سیمینار منعقد ہوگا․ سیمینار کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین کریں گے اور مہمان خصوصی مخدوم شاہ محمود حسین قریشی سجادہ نشین درگاہ عالیہ ہوں گے جبکہ ڈاکٹر غضنفر مہدی چیئرمین نیشنل صوفی کونسل اسلام آباد ، پروفیسر ڈاکٹر ہمایوں عباس شمس چیئرمین شعبہ علوم اسلامیہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد بطور مہمان مقرر شرکت کریں گے۔