صوبائی حکومت تعلیمی اداروں کی زبوں حالی کی ذمہ دار ہے،پشتون ایس ایف

بدھ 16 نومبر 2016 23:09

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) پشتون ایس ایف کے صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت تعلیمی اداروں کی زبوں حالی کی ذمہ دار ہے تعلیمی ایمرجنسی کے نام پر تعلیم دشمنی سے صوبہ بھر کے سرکاری سکول اورکالجز کھنڈرات کا منظر پیش کررہے ہیں سرکاری تعلیمی ادارے تمام تر دعوئوں کے باوجود سہولیات سے محروم ہیں فرنیچر سائنسی آلات کی قلت آج کے جدید دورمیں بھی ناپید ہیں محکمہ تعلیم کو پسند ناپسند کی بھینٹ چڑھا کر طلباء کا قیمتی وقت ضائع کیا جارہا ہے ڈسٹرکٹ قلعہ عبداللہ کے اساتذہ کو تعصب اور سیاسی وابستگی کی بنیاد پر انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر اخراجات کے ناجائز استعمال کے مرتکب ہو رہے ہیں اقرباء پروری مالی بدیانتی اور ترقیاتی فنڈ کو منظورنظر علاقوں میں استعمال سے محکمہ تعلیم کی ساکھ بری طرح مجروع ہورہی ہے بیان میں چیف سیکرٹری اورمحکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور ڈپٹی ایجوکیشن کے منفی رویوں کا نوٹس اور علاقہ میں اساتذہ کرام کی پھیلی بے چینی کے خاتمہ کیلئے فی الفور ٹرانسفر اور ان کی جگہ اہل ایماندار آفیسر تعینات کئے جائیں ۔