بانی ایم کیوایم کا معاملہ پاکستان اورلندن کے درمیان رکاوٹ ہے ،نثار

برطانیہ کے جوڈیشل سسٹم پرسوالات اٹھ رہے ہیں ،عمران فاروق قتل کیس کامعاملہ پاکستان میں منطقی انجام تک پہنچایاجائیگا،وزیر داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 16 نومبر 2016 23:12

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہاہے کہ بانی ایم کیوایم کا معاملہ پاکستان اورلندن کے درمیان رکاوٹ ہے ،برطانیہ کے جوڈیشل سسٹم پرسوالات اٹھ رہے ہیں ،عمران فاروق قتل کیس کامعاملہ پاکستان میں منطقی انجام تک پہنچایاجائیگا۔

(جاری ہے)

لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری نثارعلی خان نے کہاکہ عمران فاروق قتل کیس کامعاملہ پاکستان میں چل رہاہے ،جسے منطقی انجام تک پہنچائیں گے ،برطانیہ عمران فاروق قتل کیس کے تینوں ملزمان کولینانہیں چاہتا۔انہوںنے کہاکہ الطاف حسین کامعاملہ پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان رکاو ٹ ہی۔(یاسرعباسی)