اسلام آباد، ضعیف العمر شخص سمیت دو افراد کی لاشیں بر آمد

بدھ 16 نومبر 2016 23:13

ناسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) وفاقی دارلحکومت کے مختلف علاقوں سے ایک نوجوان اور ضعیف العمرشخص کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں ۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے سے 70سالہ شخص کی نعش بر آمدہوئی ہے جس کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ تھانہ آبپارہ کے علاقے جی ایٹ ون کے جنگل سے 29سالہ شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت عدنان مسیح کے نام سے ہوئی ہے ۔دونوں نعشوں کو پولی کلینک اور پمز ہسپتال منتقل کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :