سائبر کرائم بل کے تحت اسلام آباد میں اینٹی نارکوٹکس جج مقرر ،35مقدمات منتقل

بدھ 16 نومبر 2016 23:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء)سائبر کرائم بل کی منظوری کے بعد اسلام آباد میں اینٹی نارکوٹکس جج مقرر کر دیا گیا ، سائبر کرائم ایکٹ کے 35مقدمات عدالت کو منتقل کر دیئے گئے ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے جج ارم نیازی کوبطور اینٹی نارکوٹکس جج کا اضافی چارج سونپتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے میں سائبر کرائم ایکٹ کے تحت درج مقدمات کے ٹرائل کے لئے جج مقرر کر دیا،اینٹی نارکوٹکس کی جج ارم نیازی کو اضافی چارج دے دیا گیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ،ایف آئی اے سائبر کرائم کے تحت درج مقدمات کا ٹرائل جج ارم نیازی کریں گی،ایف آئی اے سائبر کرائم کے 35 مقدمات جی الیون سپیشل عدالت منتقل کر دئیے گئے ہیں۔