بجلی کی لائنوں کی ضروری مرمت و دیگر ترقیاتی کاموںکی وجہ سے 17سے 21نومبر تک قاسم آباد ودیگر علاقوں میں بجلی بند رہے گی ، حیسکو ترجمان

بدھ 16 نومبر 2016 23:18

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) حیسکو ترجمان کے مطابق بجلی کی لائنوں کی ضروری مرمت و دیگر ترقیاتی کاموںکی وجہ سے 17سے 21نومبر 2016؁ء تک 132کے وی قاسم آباد گرڈاسٹیشن کی11 کے وی کے (3)فیڈرز، 132کے وی لطیف آبادگرڈاسٹیشن کے 11کے وی کے اولڈ فورٹ فیڈرجبکہ 19نومبر 2016؁ء کو 220کے وی ہالا روڈ گرڈاسٹیشن کے 11کے وی کے (1)فیڈر سے منسلک علاقوں میں بجلی کی فراہمی صبح8سے دوپہر1بجے تک معطل رہے گی جس کی وجہ سے مین روڈ لیاقت کالونی، رسالہ روڈ لجپت روڈ،جی او آر کالونی،بابن شاہ کالونی، بنگال کالونی،قاضی عبدالقیوم روڈ، تلسی داس روڈ، تلک چاڑھی، مارکیٹ دادن شاہ ،سرے گھاٹ اور دیگر علاقے متاثر ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :