بدین میں سرکاری افسران اور اہلکاروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر گیس کی چوری کا انکشاف

بدھ 16 نومبر 2016 23:18

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) ضلع بدین میں سرکاری افسران اور اہلکاروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر گیس کی چوری کا انکشاف۔ حیدرآباد کی انسداد گیس ٹیم نے 2مختیارکار بنگوں سمیت 24 سرکاری فلیٹوںکاغیر قانونی گیس کنکشن منقطع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سوئی گیس حیدرآباد کی اسپیشل انسداد گیس ٹیم نے بدین روینو کالونی پرپولیس کی بھاری نفری کے ساتھ چھاپہ مارا جہاں مختیارکار بدین ، مختیارکار ٹنڈوباگو کے 2 بنگلوں سمیت 24 سرکاری فلیٹ 4 سال سے گیس کی چوری میں ملوث پائے گئے۔

انسداد گیس ٹیم نے فوری طور پر گیس کے کنکشن منقطع کر دئے اور روینو کالونی کے مکینوں پر ایف آئی آر درج کرنے کا اعلان کیا اس موقع پر سینئر انجیئنر ایاز رحیم میمن نے میڈیا کو بتایا کہ روینو کالونی میں 5 کڑوڑ روپئے سے زائد کی گیس چوری ہوئی ہے جسکی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور ملوث افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انسداد گیس ٹیم میں اسٹینٹ منیجر قمرالدین منگی، انجینئر مرتضی میمن، منصور میمن، چیف انجینئر، اشرف بکانی ڈپٹی چیف انجینئرسمیت بدین زون کے افسران بھی موجود تھے۔

انسداد گیس ٹیم کی جانب سے جیم خانہ ہوٹل کو گھریلو گیس کنکشن کے استعمال پر سیل کر دیا گیا۔ انسداد گیس ٹیم کو بدین میں بڑے پیمانے پر گیس کی چوری کی انفارمیشن ملی تھی جس پر مزکورہ کاروائی عمل میں لائی گئی۔

متعلقہ عنوان :