میں 39سال سے قطر میں کاروبار کر رہا ہوں ، محمد بن جاسم قطر میں اعلیٰ عہدے پر فائز ہیں ، 1320میگاواٹ کا پاکستان پورٹ قاسم پاور پلانٹ المرکاب کو دیاگیا ہے، جس کی ملکیت محمد بن جاسم الثانی کے پاس ہے، شیخ حامد کے والد نے 1993میں لندن کی جائیداد خریدی تھی ،لندن کے اپارٹمنٹ 2005یا2006میں تصفیے کے تحت شریف خاندان کے پاس آگئے تھے،نیب کے سابق چیئرمین سیف الرحمان کا نجی ٹی وی کو انٹرویو
بدھ 16 نومبر 2016 23:21
(جاری ہے)
سیف الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف پر پہلے بھی اثاثوں میں آمدن سے زائد ایک ہیلی کاپٹر شامل ہونے کی وجہ سے کیس کیا گیا تھااس میں نوازشریف کو غلط سزا دی گئی تھی ، وہ ہیلی کاپٹر قطر کے شہزادے نے یوکرائن سے خرید کر روس کے راستے پاکستان بھیجا تھا ،وہ ہیلی کاپٹر میاں نوازشریف کے استعمال میں رہا اور بعد میں کریش ہو گیا تھا ، عدالت میں قطر سے خط آیا جس میں بتایا گیا کہ ہیلی کاپٹر شیخ عبدالرحمان کی ملکیت ہے نوازشریف کی ملکیت نہیں ، انہیں غلط سزا دی گئی، پھر وہ کیس ختم کر دیا گیا تھا۔
سابق چیئرمین نیب نے کہا کہ اعتزاز احسن نے قطر سے متعلق جو کہا وہ بالکل غلط ہے ، جب نوازشریف جیل میں تھے تو شیخ حامد جیل میں آکر ملے ، یہ حقیقت ہے کہ شریف خاندان پاکستان سے پیسہ باہر لیکر نہیں گیا۔سیف الرحمان نے کہا کہ شیخ حامد کے والد نے 1993میں لندن کی جائیداد خریدی تھی ، لندن کے اپارٹمنٹ کا 2005یا2006میں تصفیہ ہوا تھا، شیخ جاسم کے پاس سرمایہ کاری پر تصفیے میں فلیٹ شریف خاندان نے لئے تھے۔ واضح رہے وزیراعظم کے لئے قطر سے خط پہلی بار نہیں آیا، ہیلی کاپٹر کیس میں بھی نوازشریف کی مدد کے لئے قطر سے خط آیا تھا۔ عبدالرحمان الناصر نے خط لکھ کر ہیلی کاپٹر کو اپنا مان لیا تھا۔ ان کے خط کی وجہ سے کیس ختم ہو گیا تھا۔ آمدن سے زائد اثاثوں میں ہیلی کاپٹر شامل تھا جس پر نوازشریف کو سزا ہوئی تھی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
-
سیاسی پناہ گزینوں کو جلد روانڈا منتقل کیا جائے گا، برطانوی وزیراعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.