ترک چیف آف جنرل سٹاف کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات

خطے کی سیکورٹی اوردفاعی تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال

بدھ 16 نومبر 2016 23:21

ترک چیف آف جنرل سٹاف کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) ترک چیف آف جنرل سٹاف کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات ، خطے کی سیکورٹی اوردفاعی تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال کیاگیا،ترکی کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جوترک صدررجب طیب اردگان کے ساتھ پاکستان کے دوروزہ دورے پراسلام آبادپہنچے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دفاعی اموراورخطے کی سیکورٹی صورتحال اوردونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے کے معاملات پرتبادلہ خیال کیاگیا۔(یاسرعباسی)

متعلقہ عنوان :