صوبائی وزیر صحت رحمت بلوچ کو تین دن کی مہلت دیتا ہوں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی پوسٹیں صوبے کے تمام اضلاع کو برابری کی بنیاد پر دیں،میر عبدالکریم نوشیروانی

خاران کی 90 پوسٹوں کا جلد از جلد فیصلہ کریں جن پر ٹیسٹ و انٹرویوز مکمل ہوچکے ہیں , ورنہ عوام کے مفاد کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے میں آخری آپشن کے طور پر بلوچستان ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائوں گا یقیناً صوبے کے غریب عوام کے ساتھ عدالت انصاف کرے گی ، وفود سے بات چیت