تحریک انصاف نے پانامہ پیپرز کے معاملے پر بہت شور مچایا مگر اب سپریم کورٹ کے سامنے شواہد پیش کرنے میں ناکام ہوگئے‘ تحریک انصاف کو وہی بات کرنی چاہیے جسے وہ ثابت کر سکے اور ایسی بات سے پرہیز کرنا چاہیے جس پر بعد میں اس کی جگ ہنسائی ہو‘ تحریک انصاف پانامہ پیپرز پر ثبوت کے بغیر محض سیاست کر رہی ہے‘ یہ پہلا موقع نہیں کہ تحریک انصاف پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر رہی ہے‘ گزشتہ تین سالوں میں کئی اہم مواقع پر پارلیمنٹ کے اجلاس کا بائیکاٹ کرنا تحریک انصاف کی تاریخ رہی ہے
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
بدھ 16 نومبر 2016 23:23
(جاری ہے)
شریف خاندان کے بیانات میں کوئی تضاد نہیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ اس سے قبل وزیراعظم محمد نواز شریف نے تجویز پیش کی تھی کہ پانامہ پیپرز کے معاملے پر ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے جو دستاویزات اور شواہد کی روشنی میں معاملے کی تحقیقات کریں مگر پی ٹی آئی نے اس سے انکار کردیا تھا کیونکہ انہیں علم تھا کہ کیس میں کوئی جان نہیں اور وہ سیاست کرنے کا موقع کھو بیٹھے ہیں۔
وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ اپوزیشن قطر کے شہزادے کے خط کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ یہ خط سپریم کورٹ کی کارروائی کا حصہ بن چکا ہے۔ اگر کسی کو اس خط کے بارے میں کوئی شک ہے تو وہ معزز عدالت کے سامنے اس کی قانونی حیثیت کو چیلنج کر سکتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ کسی بھی کلائنٹ کا قانونی حق ہے کہ وہ عدالت کے سامنے موزوں وقت پر دستاویزات جمع کرائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو وہی بات کرنی چاہیے جسے وہ ثابت کر سکے اور ایسی بات نہیں کرنی چاہیے جس پر اس کی جگ ہنسائی ہو۔ وزیر مملکت نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف اور ان کے بچوں کے بیانات میں کوئی تضاد نہیں ہے۔ اگر کسی کو کوئی اعتراض ہے تو اسے عدالت کا رخ کرنا چاہیے۔ ایک اور سوال کے جواب میں مریم اورنگزیب نے وضاحت کی کہ شریف فیملی نے ایک قطری فیملی کے ساتھ سرمایہ کاری کی تھی اور بعد ازاں اسی سرمایہ کاری سے لندن میں فلیٹس خریدے گئے۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر رہی ہے۔ گزشتہ تین سالوں میں کئی اہم مواقع پر پارلیمنٹ کے اجلاس کا بائیکاٹ کرنا تحریک انصاف کی تاریخ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ترکی اور چین کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں۔ جنہوں نے ملک میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ تحریک انصاف نے چینی صدر کے دورہ پاکستان پر اس وقت بھی رکاوٹیں ڈالی تھیں جب وہ پاک چائنہ اکنامک کوریڈور (سی پیک) پر کام شروع کرنے کے لئے پاکستان کا دورہ کرنا چاہتے تھے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.