سینیٹر سراج الحق کا جماعت اسلامی پنجاب کے نو منتخب امرائے اضلاع کے اجلاس سے خطاب

بدھ 16 نومبر 2016 23:23

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ تحریک انصاف ترکی کے صدر طیب اردگان کے پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران پارلیمنٹ میں موجود ہوتی تو بہتر تھا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی پنجاب کے نو منتخب امرائے اضلاع کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پرامیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد اور سیکرٹری جنرل بلا ل قدرت بٹ بھی موجود تھے ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی شناخت قائم رکھنے کے لیے قوم کو تحریک پاکستان کے جذبہ سے ایک بار پھر بڑی قومی تحریک اٹھانا ہوگی ۔