خاتون نے کپڑوں میں چوہے کی ٹانگ سلنے پر کمپنی پر مقدمہ کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 16 نومبر 2016 23:49

نیویارک سے تعلق رکھنےو الی ایک خاتون نے اپنے کپڑوں میں مردہ چوہے کی ٹانگیں سلنے پر کمپنی پر مقدمہ کر دیا ہے۔
مین ہٹن سپریم کورٹ کے عدالتی کاغذات کے مطابق 24 سالہ کائلے فیسل نے 5 جولائی کو زارا سٹور سے دو جوڑے خریدے۔ اُن میں سے ایک جوڑا اس نے 16اگست کو اپنے کام پر جاتے ہوئے پہن لیا۔کام کے دوران اسے بدبو محسوس ہوئی۔

(جاری ہے)

بدبو سے چھٹکارا پانے کے لیے وہ اپنی ڈیسک سے اٹھ کر چہل قدمی بھی کرنے لگی مگر پھر بھی بدبو نے اس کا پیچھا نہ چھوڑا۔

تھوڑی دیر بعد اس پتا چل گیا کہ بدبو اس کے کپڑوں سے ہی آ رہی ہے۔ اس نے مزید اچھی طرح دیکھا تو کپڑوں میں چوہے کی ٹانگ سلی ہوئی تھی۔
اپنے مقدمے میں کائلے نے کپڑوں کی قیمت، مردہ ٹانگ کے ہاتھ میں لگنے سے ہونے والی بیماری، جذباتی اور ذات کو پہنچنے والی تکلیف کے ہرجانے کا تقاضا کیا ہے۔
گارمنٹس کمپنی زارا یو ایس اے کا کہنا ہے کہ وہ کائلے کے الزامات سے واقف ہیں اور اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :