وزیراعلیٰ کی بلدیاتی اداروں کی مخصوص نشستوں پر انتخابات میں کامیاب ہونیوالے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو مبارکباد

مخصوص نشستوںکے انتخابات میں بھی خدمت ،امانت ،دیانت اور شفافیت کی سیاست کی جیت ہوئی ہے منفی سیاست کے علمبرداروں کو اپنی پے درپے شکستوں سے سبق حاصل کرنا چاہئے۔ شہبازشریف

جمعرات 17 نومبر 2016 11:13

وزیراعلیٰ کی بلدیاتی اداروں کی مخصوص نشستوں پر انتخابات میں کامیاب ..
لاہور۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے میونسپل کارپوریشنوں اورضلع کونسلوں کی مخصوص نشستوں پر انتخابات میں کامیاب ہونیوالے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو مبارکبادی ہے اور کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے مختلف مراحل میں پاکستان مسلم لیگ(ن) نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مخصوص نشستوںکے انتخابات میں بھی خدمت ،امانت ،دیانت اور شفافیت کی سیاست کی جیت ہوئی ہے اور الزام تراشی،جھوٹ اورمنفی سیاست کرنے والوں کو مخصوص نشستوں کے انتخابات میں بھی بری طرح شکست ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ منفی سیاست کے علمبرداروں کو اپنی پے درپے شکستوں سے سبق حاصل کرنا چاہئے کیونکہ الزام تراشی کی سیاست کی شفافیت اور خدمت کی سیاست کے سامنے کوئی حیثیت نہیں۔