ریاض:سعودی عرب ویزا فیسوں کو بدلنے پر غور کر رہا ہے : وزارت کامرس

جمعرات 17 نومبر 2016 08:56

ریاض:سعودی عرب ویزا فیسوں کو بدلنے پر غور کر رہا ہے : وزارت کامرس

ریاض :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17نومبر 2016 ): وزارتِ کامرس کے وزیر نے گزشتہ روز ہونے والی ایک کانفرنس کے دوران کہا کہ ویزا فیسوں کے تبادلے کے بارے میں سوچ بچار ہو رہی ہے۔ کیونکہ بزنس کمیونٹی کی طرف سے ان خدشات کا اظہار کیا گیاہے کہ ویز ا فیسوں کی وجہ سے سعودی عرب میں بیرونی انویسٹمنٹ کم ہو جائے گی ۔واضع رہے کہ سعودی عرب نے پچھلے ماہ ملٹی ویزا سمیت تمام ویزوں پر فیسیں بڑھا دیں تھیں۔

تاکہ تیل کی قیمتیں کم ہونے کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر قابو پایا جاسکے۔

(جاری ہے)

وزارت ِکامرس کے وزیر ماجد القسیبی نے مسک گلوبل کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ مختلف ممالک سے ویزوں کے معاملے پر سمجھوتا چاہتے ہیں،تاکہ نئی فیسوں کا اطلاق ان ممالک پر نہ ہو سکے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت پوری دنیا سے انویسٹرز کو دعوت دے رہی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ زیادہ فیسوں کا اطلاق یورپی ممالک اور امریکہ پر نہیں ہوتا ۔لیکن دوسرے ممالک کے لیے چھ ماہ کے بزنس ویزا یا ورک ویزا پر ملٹی پل انٹیریز کی صورت میں 3000ریال ادا کرنا ہو ں گے ۔جو کہ فیسیں بڑھنے سے پہلے صرف 400ریال تھے ۔