ابو ظہبی:جعلی کرنسی بیچنے والا عرب شہری گرفتار

جمعرات 17 نومبر 2016 09:23

ابو ظہبی:جعلی کرنسی بیچنے والا عرب شہری گرفتار

ابو ظہبی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17نومبر 2016 ): ابو ظہبی کے علاقے الرحباء سے عرب شہری جعلی کرنسی بیچتے پکڑا گیا۔بریگیڈئیر جنرل ڈاکٹر راشد بو رشید کا کہناہے کہ ہمیں خفیہ اطلاع ملی تھی کہ عرب شہری جعلی کرنسی کی فروخت میں ملوث ہے ۔

(جاری ہے)

خفیہ پولیس نے ایک ہوٹل پر چھاپہ مارکر 42عرب شہری کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے پاس سے 1,100,000جعلی کرنسی نوٹ ضبط کیئے گئے ۔ خفیہ پولیس نے 1,300,000یورو بھی ضبط کیئے ۔ پولیس ذرائع کا کہناہے کہ ملزم سے تحقیقات جاری ہیں۔