ترکی اور اسرائیل نے تل ابیب اور انقرہ کے لیے سفارت کاروں کے ناموں کا اعلان کر دیا

جمعرات 17 نومبر 2016 11:15

ترکی اور اسرائیل نے تل ابیب اور انقرہ کے لیے سفارت کاروں کے ناموں کا ..

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) ترکی اور اسرائیل نے تل ابیب اور انقرہ کے لیے اپنے اپنے سفارت کاروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ ترک صدر رجب طیب ایردوان نے بتایا کہ اسرائیل کے ساتھ مصالحت کے بعد کمال اؤزکم تل ابیب میں یہ فرائض انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

اؤزکم اس سے قبل وزارت خارجہ میں مشیر کے طور پر کام کرتے رہے ہیں۔ اسرائیل نے ایتان نائح کو انقرہ کے لیے اپنا سفیر مقرر کیا تھا۔ 2010ء میں غزہ کے لیے ایک امداد قافلے پر اسرائیلی دستوں کی کارروائی میں دس ترک شہری ہلاک ہو گئے تھے، جس کے بعد سے ان کے مابین سفارتی تنازعے جاری تھا۔

متعلقہ عنوان :